ریاض:پی این یونیورسٹی کی جانب غیر سعودی شہریوں کے لیے عربی کورس کاآغاز

بدھ 8 فروری 2017 09:29

ریاض:پی این یونیورسٹی کی جانب غیر سعودی شہریوں کے لیے عربی کورس کاآغاز

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،08فروری 2017): سعودی دارلحکومت ریاض کی پرنس نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی (پی این یو ) کی طرف سے غیر ملکی طلبہ اور شہریوںکے لیے عربی لینگویج کورس کا آغاز کر دیاہے ۔ اس کورس کا مقصد غیر سعودی شہریوں کو سعودی عرب کے مسلم معاشرے کی اس کی تہذیب کے اہم پہلوﺅں سے روشناس کر وانا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناہے کہ جب سے یہ پروگرام شروع ہو ا ہے تقریباََ40ممالک کے بے شمار طلبہ نے کورس سے فائدہ اٹھایا ہے ۔

واضع رہے کہ یونیورسٹی نے صرف دو سال پہلے اس کورس کا آغاز کیا تھا جس میں پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے فائد ہ اٹھایا۔اس کورس کو تین مراحل میں مکمل کیا جاتاہے جس میں بنیادی عربی سے لیکر عربی کے تمام اہم اصولوں بول ،چال کی تعلیم دی جاتی ہے ۔