راس الخیمہ: 21سالہ نئی نویلی دلہن موٹرسائیکل حادثے میں جا ں بحق، شوہر شدید زخمی

بدھ 8 فروری 2017 09:29

راس الخیمہ: 21سالہ نئی نویلی دلہن موٹرسائیکل حادثے میں جا ں بحق، شوہر ..

راس الخیمہ: (اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،08فروری 2017): راس الخیمہ کی رہائشی 21سالہ لڑکی جس کی حال میں شادی ہوئی تھی موٹرسائیکل پر توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق 21سالہ اماراتی لڑکی کی شادی چند دن قبل ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

21سالہ اماراتی دلہن اور اسکا 25سالہ دلہا عوافی کے علاقے میں ہنی مون منانے کے لیے آئے ہوئے تھے ۔ حادثے کے روز وہ اپنی سڑک پر اچانک ریت آجانے کے باعث موٹر سائیکل پرقابو نہ رکھ سکی جس کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل سے گر پڑی اور کئی کلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کنارے لگے کنکریٹ کے بلاک سے جا ٹکرائی ۔حادثے کے نتیجے میں اماراتی لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کے ساتھ بیٹھے اس کے شوہر کو شدید چوٹیں آئی ۔