عسیرسعودی باپ نے اپنے دس سالہ سگے بیٹے کو قتل کر دیا

بدھ 8 فروری 2017 09:29

عسیرسعودی باپ نے اپنے دس سالہ سگے بیٹے کو قتل کر دیا

عسیر: (اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،08فروری 2017): سعودی عرب کے علاقے عسیر میں 52سالہ سعودی شہری نے اپنے 10سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔عیسر پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ ابھی تک ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ سعودی شہری ذہنی معذور ہے ۔اس نے اپنے بیٹے کو متعدد بار چوٹیں لگائی تھی۔واقعہ عیسر کے البصراءضلع میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے ملزم کا گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ انہوںنے اس کی بیوی اور بچوں کو اس محفوظ کر لیاہے ۔ دس سالہ بچے کی ماں کا کہناہے کہ جیسے ہی اسے اپنے بچے کا پتہ چلا تو وہ خون میں لت پت تھا۔میں فوراََ ہسپتال لے گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ بچے کا باپ کافی عرصہ سے ذہنی معذور ی کا شکا رتھا ۔