ابو ظہبی:2016میں القعود بائیک کے حادثات میں 19افراد جاں بحق ہوئے :دبئی ٹریفک پولیس

بدھ 8 فروری 2017 09:11

ابو ظہبی:2016میں القعود بائیک کے حادثات میں 19افراد جاں بحق ہوئے :دبئی ..

ابو ظہبی: (اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،08فروری 2017):دبئی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق صحرائی علاقوں میں چلائی جانے والی تین پہیوں والی بائیک ”قعود “ کے 174حادثات میں 2016کے دوران 155افراد زخمی جبکہ 19افراد جان بحق ہوئے ۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کے مطابق 101ٹریفک حادثات اچانک آمنے سامنے سے ٹکرانے کے باعث پیش آئے ۔

جبکہ 56حادثات فنی خرابی کے باعث پیش آئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 16حادثات کنٹرول کھو جانے کے باعث ایک طرف کھڑے شہریوں کے زد میں آنے کی وجہ سے پیش آئے ۔جاںبحق ہونے والوں میں زیادہ تر شہریوں نے ہیلمٹ کا استعمال نہیں کیا تھا ۔2016کے دوران صحرائی علاقوں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے 106قعود بائیکرز کو200درہم کی شرح سے جرمانے کیئے گئے ۔´واضع رہے کہ 2015میں بائیک کے حادثات میں 10افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ٹریفک پولیس اونچے صحرائی علاقوں میں بائیک استعمال کرنے سے منع کیاہے جبکہ بائیک کے استعمال کے ساتھ ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیاہے ۔