ریاض : العروبہ سٹریٹ میں کار کھائی میں گر گئی ، تین افراد ڈوب کر جاںبحق

بدھ 8 فروری 2017 09:11

ریاض : العروبہ سٹریٹ میں کار کھائی میں گر گئی ، تین افراد ڈوب کر جاںبحق

ریاض: (اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،08فروری 2017): سعودی دارلحکومت ریاض کی العروبہ سٹریٹ کے قریب ایک پُل سے گزرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں جاگری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کار کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث کار پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں کار پل سے نیچے نہر میں جاگری ۔ نہر گہری ہونے کی وجہ سے کار میں سوار تینوں افراد ڈوب کو جاں بحق ہو گئے ۔کار نہر میں گرنے کی رپورٹ ایک شہری نے سول ڈیفنس کو دی ۔جس کے بعد سول ڈیفنس حکام نے کار اور لاشوں کو نہرسے نکالا۔