شدید زلزلے کے بعد امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھجوا دی گئی ہیں، پی ڈی ایم اے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 8 فروری 2017 04:31

شدید زلزلے کے بعد امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھجوا دی گئی ہیں، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2017ء) پی ڈی ایم اے نے شدید زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھجوا دی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ 6.3 شدت کے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں مکران، تربت، پسنی اور دیگر علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد گوادر، پسنی، تربت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی قائم کر دی گئی ہے۔