گوادر،تربت اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے

شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 8 فروری 2017 04:10

گوادر،تربت اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2017ء) تربت، گوادر، پسنی اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تربت، گوادر، پسنی اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 90 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر پسنی کا علاقہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ تمام علاقوں میں‌ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔