سینئر بیورو کریٹ و سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی دل کا دور ہ پڑنے سے انتقال کر گئے

بدھ 8 فروری 2017 11:31

لاہور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) سینئر بیورو کریٹ و سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی دل کا دور ہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ جی او آر IIبہاولپور ہاؤس میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ دینی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ نواز ش علی عدالت سے واپس جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اوقاف پنجاب کی نماز جنازہ خطیب داتا دربار مسجد مفتی محمد رمضان نے پڑھائی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کروائی۔ نواز ش علی کی تدفین خانیوال میں ان کے آبائی گاؤں میں کی جائے گی۔ سیکرٹری اوقاف نوازش علی کی وفات پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غم زدہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :