فیصل آباد،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1225لیٹرملاوٹیدودھ ضائع کردیا

بدھ 8 فروری 2017 11:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف مقامات پر ملاوٹی 1225لیٹردودھ ضائع کردیا۔آن لائن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شہبازسرور کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگو دھا روڈ موٹروے انٹر چینج ،مر ضی پو رہ اورعبد الله پل اورسمندری روڈ سمیت مختلف علاقوںمیں فروخت کی غرض سے لے جانے والی دودھ کی 65گاڑیوں کو چیک اورموقع پر ٹیسٹ کیا تو 5گاڑیوں میں دودھ ملاوٹی پایا گیا جس پر موقع پر ہی ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء تیارکرنیوالے فوڈ پوائنٹس کو بھی چیک کیا اورانہیں اصلاحی نوٹسز جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :