پنجگور، سرکاری دفاتروں میں میٹنگوں کی وجہ سے عوامی مسائل ٹپ ، عوام دفتروں کے چکر لگوائے جانے پر سراپا احتجاج،

بدھ 8 فروری 2017 11:29

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سرکاری دفاتروں میں میٹنگوں کی وجہ سے عوامی مسائل ٹپ کے رہ گئے ہیں،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور اے سی اور ڈی سی دفاتر میں میٹنگوں اور ہفتے برسرکاری و غیر سرکاری آوٹنگ کی وجہ سے عوام ایک دستخط کی خاطر مہینوں تک اپنی تمام روزگار چھوڑ چھاڑ کر دفاتروں کا خاک چھانتے ہیں لیکن انہیں دروزے کے سامنے کھڑا ہونے تک نہیں دیا جاتاہے ،عوامی حلقے کا کہنا ہے ایک لوکل کی دستخط کی حصول کیلئے کبھی ڈپٹی کمشنر علاقے میں نہیں تو کبھی اے سی علاقے میں نہیں ہے جب آتے ہیں تو میٹنگوں میںسارا دن گزارتے ہیں کسی کا ایک ادنی سا کام نہیں ہوسکتا ہے سیاسی لوگ بغیر کسی اجازت نامے ڈپٹی کمشنر ،اے سی کے دفتر میں داخل ہوجاتے ہیں اور کئی گھنٹوں تک ان سے ملاقاتوں اور باتوں کا سلسلہ جاری رہتے ہے تاکہ ڈیوٹی ٹائم ختم ہوجاتی ہے اور مزدور و دکاندار طبقہ اپنی تمام کام وام چھوڑ چھاڑ کر ایک لوکل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر سرکاری امور کیلئے مہینوں تک دفتروں کا چکر لگاتے ہیں لیکن ان کا کام نہیں ہوسکتا ہے انہوںنے مطالبہ کیا ہے اعلی حکام ان کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :