کوئٹہ، ملیریا بچائو کے لئے شعور آگہی کا پروگرام شروع کیاگیا ہے،ترجمان بلوچستان رورل سپورٹ

بدھ 8 فروری 2017 11:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ انڈس ہسپتال کے تعاون سے محکمہ صحت اور بی آر ایس پی کے اشتراک سے ضلع نوشکی میں ملیریا سے بچائو کے حوالے سے عوامی سطح پر شعور آگہی کا پروگرام شروع کیاہے اس حوالے سے ضلع نوشکی کے مختلف علاقوں میں ملیریا سے متعلق کمیونٹی میںملیریا سے متعلق آگہی کمیشن منعقد کیئے جارہے ہیں بی آر ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ لوگوں کی تعاون کی ضرورت ہے ملیریا مچھر کے ایک قسم سے پھیلتا ہے مچھروں کی افزائش نسل روکنے کے لئے اپنے گھروں کے آس پاس پانی کھڑا نہ ہونے دیں صاف پانی جمع کر نے کے لیے مثلاً ڈرم ٹینکی اور بالٹی وغیرہ کو صحیح طورپر ڈھانپ کررکھیں ناقابل استعمال جوہڑوں کو مٹی سے بھر دیں یا ان پر استعمال شدہ ڈبل آئل چھڑک دیں اس عمل سے مچھروں کے نسل کی بیخ کنی ہوگی علاوہ ازیں ملیریا بخار کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طورپر اپنے قریبی مرکز صحت سول ڈسپنسری سے رجوع کریں جہاں پر تشخیص اور دوائی بی آر ایس پی کی جانب سے بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جارہی ہے یہ امر قابل ذکر ہے ملیریا سے بچائو کے لیے ضلع نوشکی میں بی آر ایس پی کی جانب سے پینتیس ہزار مچھر دانیاں تقسیم کی گئی ہیں کیونکہ دوا لگی مچھر دانیوں کے استعمال سے ملیریا سے بچائو ممکن ہے کیونکہ دوا لگی مچھر دانی پر مچھر بیٹھتے ہی دوائی کے اثر سے مرجاتا ہے اور اکثر لوگ ملیریا بخار کو معمولی سمجھتے ہیں جبکہ ہر وقت ٹیسٹ اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے ملیریا خطرناک مشکل اختیار کرسکتا ہے ملیریا کی وجہ سے دوسری بیماریوں کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے خاص طورپر بچوں کی دماغی اور جسمانی تندرستی پر برا اثر پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :