چنیوٹ، بھارت پاکستانی دریائوں پر ڈیم بنا کر ہماری زمینوںکو بنجر بنا رہا ہے ، مولانا الیاس احمد

بدھ 8 فروری 2017 11:29

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سیاسی یتیم ڈیم کے نام پر سیاست چمکا رہے ہیںپاکستان کا دشمن بھارت پاکستانی دریائوں پر ڈیم بنا کر ہماری زمینوںکو بنجر بنا رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا الیاس احمد چنیوٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ بھارت ہر سال سیلاب کی صورت میں ہمارا بہت زیادہ نقصان کرتا ہے اور سارا کا سارا پانی سمندر کی نظر ہو جاتا ہے اگر اس پانی کو ڈیم بنا کر اپنے استعمال میںلایا جائے تو ملکی ترقی میںاضافہ ہوگاجو جماعتیں عوام کی نظر سے گر گئی ہیںوہ ڈیم کے نام پرسیاست چمکا رہی ہیںچنیوٹ ڈیم اس وقت ملکی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے جس سے نہ صرف ضلع چنیوٹ بلکہ فیصل آباد ڈویژن کو بھی سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہو گی ڈیم میںذخیرہ شدہ پانی سے مزید زمینیںزیر کاشت ہوںگی بھارت پاکستان کے دریائوں پر ڈیم بنا کر ہمار پانی روک رہا ہے جبکہ ہمارے ملک میںملکی ترقی کے دشمن ڈیم کی تعمیر پر احتجاج کر رہے ہیںچنیوٹ کی عوام پہلے کی طرح آج کے احتجاج کو بھی یکسر مسترد کر دے گی اورہزاروں اافراد کو مجمع اکٹھا کرنے کے دعویدار چند سو افراد بھی اکٹھے نہیں کر سکے گے

متعلقہ عنوان :