اٹک،حساس ادارے کی کاروائی، اہم دہشت گرد گرفتار،تعلق مہمند ایجنسی کی کالعدم دہشتگرد تنظیم سے ہے

بدھ 8 فروری 2017 11:26

اٹک،حساس ادارے کی کاروائی، اہم دہشت گرد گرفتار،تعلق مہمند ایجنسی کی ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) حساس ادارے کی حضرو میں کاروائی اہم دہشت گرد گرفتار ، قاری حیدر نامی دہشت گرد کاتعلق مہمند ایجنسی کی کالعدم دہشتگرد تنظیم سے تھا ، مہمند ایجنسی میں آپریشن کے دوران افغانستان فرار ہوگیا تھا ، 2 روز قبل افغانستان سے حضرو کے قریب اپنے بھائی کے گھر پہنچا تھا ، خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے قاری حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع ، قاری حیدر نامی دہشت گرد کی گرفتاری سے اسکے نیٹ ورک کی اہم معلومات حاصل ہونے کا امکان ۔

متعلقہ عنوان :