اٹک،سی این جی بندش ، ٹرانسپورٹروں نے از خود کرائے بڑھا لئے

بدھ 8 فروری 2017 11:26

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سی این جی بندش عوا م کی جیب پر بو جھ بن گئی تمام روٹ کے ٹرانسپورٹروں نے از خود کرائے بڑھا لئے، محکمہ ٹرانسپورٹ بے بس ہو گیا، اعلی احکام نوٹس لے کر کرایوں میںکمی کرانے کے عملی اقدامات کریںعوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں تمام روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے اٹک حضرو، اٹک فتح جنگ، اٹک پنڈی گھیب، اٹک جنڈ، اٹک بسال،جنڈ راولپنڈی، اٹک راولپنڈی، اٹک پشاور، اٹک تھٹہ سمیت دیگر روٹس پر جان بوجھ کر سی این جی کی بندش کا بہانہ ڈال کر کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے جو کہ غریب عوام کے ساتھ سخت ذیادتی کا موجب ہے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی کا ذمہ دار محکمہ کرنے سے ہمیشہ کتراتا ہے اور کاروائی نہیں کر تا جس کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیںچیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر کاروائی کریںمحکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کاروائی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :