Live Updates

اٹک میں منعقد ہونے والے عمران خان کے جلسہ کی کامیابی کے لیے حکمت عملی تیار

بدھ 8 فروری 2017 11:26

اٹک میں منعقد ہونے والے عمران خان کے جلسہ کی کامیابی کے لیے حکمت عملی ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) میجر گروپ نے 19فروری کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لالہ زار اسٹیڈیم اٹک میں منعقد ہونے والے جلسہ کی کامیابی کے لیے حکمت عملی تیار کر لی سربراہ میجر گروپ سابق ضلع ناظم میجر طاہر صاد ق نے اس جلسہ میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کے طوفانی دورے شروع کر دیے ہیں اور وہ ایک ایک دن میں دس دس یونین کونسلوں میں منعقدہ کارنر میٹنگز اور اجتماعات سے خطاب میں اس جلسہ کی کامیابی کے لیے مصروف عمل ہیں ضلع کونسل اٹک میں مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینوں میجر گروپ کے راہنماؤں سے اس حوالے سے ملاقاتوں میٹنگز اور عوام رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تحصیل اٹک اور تحصیل فتح جنگ میں تین دن سے ان اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے بدھ کے روز وہ یونین کونسل دھریک ، جبی ، اکھوڑی ،باہتر میں اپنے حامیوں ورکرز سے خطاب کریں گے اس ضمن میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے ضلع کونسل میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انشائاللہ 19 فروری کو عمران خان کا اٹک میں تاریخی جلسہ ہو گا اور یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرے گا ضلع اٹک میں کرپشن زدہ لیگی نمائندوں سے چھٹکار ا اور مستقبل میں تحریک انصاف اور میجر گروپ کی تاریخی کامیابی کے لئے یہ جلسہ واضح ریفرنڈم ثابت ہو گا عمران خان کا تاریخی استقبال اور جلسہ یہ ثابت کرے گا کہ ضلع اٹک میجر طاہر کے چاہنے والوں کا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :