افغانستان میں امن وامان کے قیام کیلئی6ملکی کانفرنس وسط فروری میں روس میں ہوگی

افغانستان، پاکستان،چین،روس،ایران اور بھارت کے نمائندے شرکت کریں گے

بدھ 8 فروری 2017 11:26

افغانستان میں امن وامان کے قیام کیلئی6ملکی کانفرنس وسط فروری میں روس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) افغانستان میں امن وامان کے قیام کیلئی6ملکی کانفرنس وسط فروری میں روس میں ہوگی،کانفرنس میں افغانستان، پاکستان،چین،روس،ایران اور بھارت کے نمائندے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن وامان کے قیام کیلئے 6ملکی کانفرنس وسط فروری میں روس میں منعقد ہوگی،کانفرنس میں افغانستان،پاکستان،چین،بھارت،ایران اور روس کے نمائندے شریک ہوں گے۔

سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے طالبان کو تعمیری مذاکرات میں شامل ہونا چاہئے۔کانفرنس میں افغان حکام،طالبان میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور ہوگا۔کانفرنس میں شرکت کیلئے متعدد ممالک نے شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہی