ایس ای سی پی کا ، ایچ ای سی کے اشتراک سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے اعلیٰ پیشہ وروں کے لئے جمع پونجی مہم بارے سرمایہ کاروں کی آگہی پر سیشن کا انعقاد

بدھ 8 فروری 2017 11:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے، ایچ ای سی کے اشتراک کے ساتھ لاہور کے حلقے میں واقع ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے اعلیٰ پیشہ وروں کے لئے جمع پونجی مہم کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی آگہی پر سیشن کا انعقاد کیا۔اس سیمینار کا انعقاد ایچ ای سی کے ریجنل سینٹر،لاہور میں ہوااور اس میں اس موضوع پر ماہر ایس ای سی پی کے اعلیٰ افسران نے کاروباروں کی تشکیل کے لئے قانونی فریم ورک، نئی کمپنیوں کو زر کی فراہمی کے لئے پرائیویٹ ایکوٹی اور میوچل فنڈز کی تقسیم پر روشنی ڈالی۔

ایس ای سی پی نے یو ایس ایڈ کے فنانشل مارکیٹ ڈویلپمنٹ (ایف ایم ڈی) پراجیکٹ سے سمال اور میڈیم انٹرپرائز(ایس ایم ایز) میں ماہر فرد کو دعوت دی جس نے ایس ایم ایز کے لئے کیپٹل مارکیٹ سے زر کے حصول پر بات کی۔

(جاری ہے)

شرکت کرنے والے افراد کو ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی کی آن لائن تشکیل کی خدمات، تیز ترین رجسٹریشن کی خدمات اور خصوصی طور پر پاکستان میں کاروبار کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنے میں ایس ای سی پی کے کردار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

اس سیشن میں اوریکس کے سربراہوں، پنجاب یونیورسٹی،لمز، جی سی یونیورسٹی لاہور، ایف سی کالج یو نیورسٹی،انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو)، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی،پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کاؤنسل (پیوی ٹی سی)، گیریزن یونیورسٹی لاہور، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی، ورچوئل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور، لاہور سکول آف اکاؤنٹنسی اینڈ فنانس اور یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ انیمل سائنسز لاہور کے سینئر پروفیسروں اور دیگر سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ پنجاب کی دیگر علاقائی یونیورٹیوں جیسے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فار ویمن سیالکوٹ، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور یونیورسٹی آف سرگودہا کے سینئر نمائندوں نے بھی اس موقع پر شرکت کا شرف بخشا۔ آخر میں شرکاء نے سرمایہ کاروں میں آگہی کے فروغ کے لئے ایس ای سی پی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :