عمان ایئر لائن نے عرب کی بہترین ایئر کیئریئر سپورٹنگ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

بدھ 8 فروری 2017 11:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے عرب کی بہترین ایئر کیئریئر سپورٹنگ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ، اس بات کا اعلان عمان ایئر کے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ میڈیا اسامہ کریم الحریمی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسامہ کریم الحریمی کے مطابق اس ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام عرب سینٹر فار ٹورازم کی جانب سے سعودیہ عربیہ کی ریاست جدہ کے کاسابلانکا ہوٹل میں کیا گیا تھا ، یاد رہے کہ سعودیہ عربیہ ، کویت، مصر، بحرین ، سوڈان، الجیریا، مراکش اور متحدہ عرب امارات ، تونیشیا اور اردن سمیت دیگر عرب ممالک کے 9لاکھ افراد نے ایوارڈ کے انتخاب کے لیے اپنی رائے کا اظہار ووٹنگ کے ذریعے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :