خیبرایجنسی ، نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے تین رضاکارجاں بحق ،متعددزخمی

بدھ 8 فروری 2017 00:39

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) خیبرایجنسی میں نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے تین رضاکارجاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روزخیبرایجنسی کے بازارزخہ خیل میں نامعلوم شدت پسندوں نے امن کمیٹی کے رضاکاروں کی گاڑی پرفائرنگ کی ،فائرنگ سے امن کمیٹی کے تین رضاکارجاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے ۔جاں بحق رضاکاروں کی میتوں اورزخمی رضاکاروں کومقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :