لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے پرواز میں بم کی اطلاع

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، مسافروں کے سامان کی تلاشی کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دیدیاگیا

بدھ 8 فروری 2017 00:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) قومی ائیرلائن کی لاہورسے لندن جانے والی پروازپی کے 757میں بم کی اطلاع پرطیارے کی ہنگامی لینڈنگ،طیارے اورمسافروں کے سامان کی تلاشی کے بعدطیارے کوکلیئرقراردیدیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روزلاہورسے لندن جانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 757میں بم کی اطلاع ملنے پرطیارے کوایتھروائیرپورٹ کے بجائے اسٹینڈائیرپورٹ پراتارلیاگیا۔

(جاری ہے)

طیارے میں 150سے زائدمسافرموجودتھے ،بم کی اطلاع ملنے پرطیارے کوپولیس اہلکاروں نے چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیااورمسافروں کوہنگامی طورپرطیارے سے باہرنکالااوربعدازاں پی آئی کے کے طیارے اورمسافروں کے سامان کی مکمل تلاشی لی ۔تلاشی کے بعدطیارے اورمسافروں کے سامان کوکلیئرقراردیدیا۔پی آئی اے کے اسٹیشن منیجرکاکہناہے کہ جہازمیں بم کی اطلاع فون کال کے ذریعے ایتھروائیرپورٹس پرلینڈنگ سے 30منٹ قبل موصول ہوئی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :