ْکوئٹہ، مردم شماری پر جو تحفظات اور اعترضات کو فوری طو ر پر دور کیا جائے،میر علی مدد جتک

بدھ 8 فروری 2017 00:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک ، صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ، سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں اورصوبے میں صاف وشفاف مر دم شماری کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا کہ مردم شماری ہر صورت میں ہونی چاہئے اور مردم شماری پر جو تحفظات اور اعترضات ہیں ان کو فوری طو ر پر دور کیا جائے اور جو لوگ غیر ملکی ہے ان کو مردی شماری کا حصہ نہ بنایا جائے اور مردم شماری کو سیاست کی نظر نہیں ہونی چاہئے مردم شماری نہ ہونے سے بلوچستان مزید پسماندگی ، غربت اور جہالت کو فروغ دے گا اس لئے مردم شماری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے پیپلز پارٹی صوبے میں ہر اس ترقی عمل کی حمایت کر تا ہے جو صوبے اور عوام کے مفاد میں ہو مردم شماری پر جن سیاسی جماعتوں کی خدشات ہے ان کو فوراً دور کیا جائے تاکہ مردم شماری کو مقررہ وقت پر یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث اکثر علاقے زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑ، قلات، مستونگ، ہر بوئی سمیت دیگر علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت کے باعث انسانی جانوں کے ضا ئع ہونے کا خدشہ ہے حکومت اور پی ڈی ایم اے فوری طور پر متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ عوام اس وقت شدید برفباری میں پھنسے ہوئے ہیں اور ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود راستے بحال نہیں کئے گئے جوکہ نا اہلی کی انتہاہے ۔

متعلقہ عنوان :