راولپنڈی،سول سوسائٹی وفد کا لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں وفد کے نمائندگان نے فوجیوں کے ساتھ دن گزارا

پاک فوج کے افسران وجوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف

بدھ 8 فروری 2017 00:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سول سوسائٹی کے وفد نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں وفد کے نمائندگان نے فوجیوں کے ساتھ دن گزارا،وفد نے پاک فوج کے افسران وجوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز سول سوسائٹی کے وفد نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں وفد نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے ملاقات کی،وفد نے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے ساتھ مصروف دن گزارہ اور پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

وفد کو پاک فوج کے جوانوں کی زندگی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔وفد کو غنڈہ سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب بھی دکھائی گئی۔وفد نے لاہور گیریژن میں یادگار شہداء پر حاضری بھی دی اور پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سول سوسائٹی کو لاہور گیریژن کا دورہ کرانے کا مقصد پاک فوج پر سول سوسائٹی کا اعتماد بڑھانا ہی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :