لاہور، داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار ، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 8 فروری 2017 00:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کرکے اُن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت عقابی نگاہوں کے حامل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گرد قاری احمد اور محمد اسرار شفیق کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے اور دہشت گرد صوبائی دارالحکومت میں بڑی کارروائی کرنے والے تھے۔ سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے شہر ایک بڑے نقصان سے بچ گیا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :