’’اسلامی‘‘ نہیں امریکہ دہشت گردی کا خاتمہ دنیا سے ضروری ہے، جماعت اہلحدیث پاکستان

بدھ 8 فروری 2017 00:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار اور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ ’’اسلامی‘‘ نہیں امریکہ دہشت گردی کا خاتمہ دنیا سے ضروری ہے، اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جونہ صرف انسانوں کے حقوق کا علمبردار ہے بلکہ جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھا گیا ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی دہشت گردی نے دنیا کے امن کو تباہ کیا ہوا ہے خاص طور پر مسلمان ممالک کے امن کو خراب کرنے میں امریکہ اور اس کے حواریوں کا ہی یاتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گذشتہ روز امریکی صدر کے بیان کہ’ دنیا سے اسلامی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے‘ پر رد عمل میں مزید کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گردانہ پالیسیوں کے علمبردار ہیں،اسلام اور مسلمانوں کی وجہ سے دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک امریکی صدر کے بیان کا ایکشن لیں، ان کا یہ بیان دنیا میں بد امنی کا باعث بنے گا اس پر مسلمانوں کو ذہنی اور روحانی طور پرتکلیف پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :