کراچی، لانڈھی میں رینجرز کامکان پر چھاپہ، متحدہ لندن کے اسلحے کی کھیپ برآمد، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

کورنگی، لیاقت آباد، نیو کراچی اور ملیر سے رینجرز نے 5 جرائم پیشہ افراد کو دھر لیا، ملزمان میں ایک بھتہ خور اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ایک کارندہ بھی شامل

بدھ 8 فروری 2017 00:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے تخریب کاروں کا اسلحہ پکڑا گیا، لانڈھی کے مکان میں چھپائی گئی کھیپ بدامنی کے لئے استعمال ہونا تھی، مختلف علاقوں سے پانچ ملزمان بھی رینجرز کے ہاتھ آئے۔منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطابقشہر قائد میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ خفیہ اطلاع پر رینجرز نے لانڈھی نمبر تین میں کارروائی کی اور مکان میں چھپائی گئی اسلحے کی کھیپ برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

نقاب پوش اہلکاروں نے دروازہ کھولا تو ایک کے بعد ایک بوری باہر آتی گئی جن میں ایک 8 ایم ایم رائفل، چھ 7 ایم ایم رائفلز، دو کلاشنکوف، ایک 9 ایم ایم پستول اور مختلف ہتھیاروں کی 1019 گولیاں بھری ہوئی تھیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے تخریب کاروں کا تھا جو شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگز کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ادھر کورنگی، لیاقت آباد، نیو کراچی اور ملیر سے رینجرز نے پانچ جرائم پیشہ افراد کو دھر لیا۔ ملزمان میں ایک بھتہ خور اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ایک کارندہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :