سعودی عرب سے 4 ماہ میں 39 ہزار سے زائد پاکستانی بے دخل
پاکستانیوں کو رہائش اور کام کے قوانین کی خلاف ورزی پر بے دخل کیا گیا، کئی پاکستانیوں کے داعش کے ساتھ منسلک ہونے، منشیات فروشی، چوری، جعل سازی اور تشدد میں ملوث ہونے کے باعث سعودی عرب میں روزگار کی غرض سے آنے والے پاکستانیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا مطالبہ سامنے آیا،سعودی اخبار کی رپورٹ
بدھ 8 فروری 2017 00:33
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) سعودی عرب سے گزشتہ 4 ماہ میں 39 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔سعودی گزٹ کی رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان پاکستانیوں کو رہائش اور کام کے قوانین کی خلاف ورزی پر بے دخل کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کئی پاکستانیوں کے دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہونے، منشیات فروشی، چوری، جعل سازی اور تشدد میں ملوث ہونے کے باعث سعودی عرب میں روزگار کی غرض سے آنے والے پاکستانیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا مطالبہ سامنے آیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی شوری کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین عبداللہ السعدون نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع دیئے جانے سے قبل ان کی مکمل جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ شوری کونسل کے چیئرمین نے متعدد پاکستانی شہریوں کے سیکیورٹی مسائل میں ملوث ہونے کے باعث سعودیہ آنے والے پاکستانیوں کی جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ پاکستانی حکام سے تعاون بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔
رپورٹ میں سعودی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دہشت گردی اور دیگر سیکیورٹی مسائل میں ملوث ہونے کے شبے میں اس وقت 82 پاکستانی شہری سعودی انٹیلی جنس کی حراست میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق جدہ کے الحرازت اور النسیم اضلاع میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد 15 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.