ڈیرہ اسماعیل خان ، مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

بدھ 8 فروری 2017 00:33

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میںانڈس ہائی وے پر مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔…(م د)

متعلقہ عنوان :