پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں عمران‌ خان کو بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کیلئے دعوت دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 8 فروری 2017 00:18

پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں عمران‌ خان کو بطور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2017ء) پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں عمران‌ خان کو بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کیلئے دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور مین کروانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے لاہور میں منعقد کروائے جانے والے فائنل میں کئی نامی گرامی شخصیات کو شرکت کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بطور چیف گیسٹ شرکت کرنے کی دعوت دی جائے گی ۔