شوہر کے لکھے طلاق کے خط کا بیوی کی طرف سے بہترین جواب ۔ آپ یقیناً بیوی کو داد دیں گے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 فروری 2017 23:50

شوہر کے لکھے طلاق کے  خط کا  بیوی کی طرف سے بہترین جواب ۔ آپ یقیناً بیوی ..

تھوڑا عرصہ پہلے شوہر کی طرف سے لکھےگئے طلاق کے خط پر بیوی کی طرف سے لکھا گیا جواب آج کل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔
ایک شوہر نے اپنی بیوی کو چھوڑ کر جاتے ہوئے اسے ایک خط لکھا۔ بیوی نے اس خط کو پڑھ کر اس کا ایسا بہترین جواب لکھا کہ ہر کوئی اسےہی داد دےرہا ہے۔

شوہر کا خط
پیاری بیوی


میں یہ خط لکھ کر تمہیں بتا رہا ہوں کہ میں تمہیں ہمیشہ کے لیے چھوڑکر جا رہا ہوں۔

میں 7 سال تک تمہارے لیے ایک اچھا انسان رہا ۔ایسا کرنے سے میں کچھ ظاہر کرنا نہیں چاہتاتھا۔ یہ پچھلے دو ہفتے تو میرے لیے جہنم بن گئے تھے۔ تمہارے باس نے مجھے کال کی تھی اور بتایا کہ تم آج نوکری چھوڑ گئی ہو۔ بس اسی کی کمی تھی۔پچھلے ہفتے تم گھر آئی اور تم نے دیکھا تک نہیں کہ میں نے نیا ہیئر کٹ بنوایا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے تمہارے لیےتمہاری پسند کا کھانا بنایا۔

بالکل نئے کپڑے پہنے مگر تم نے دو منٹ میں کھانا کھایا اور ٹی وی دیکھ کر کمرے میں سونے چلی گئی۔تم نے مجھے نہیں بتایا کہ تم اب مجھ سے پیار کرتی ہو۔اب تم یا تو مجھ سے دھوکا کر رہی ہویا مجھ سے محبت نہیں کرتی، جو بھی ہے اب میں جا رہا ہوں۔
تمہارا سابق شوہر
(مجھے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کرنا۔ تمہاری بہن اور میں اکھٹے تم سے دور ویسٹ ورجینیا جا رہے ہیں)

اس خط کو پڑھ کر بیوی نے جواب لکھا
پیارے سابق شوہر،
اس دن تمہارا خط ملنے سے زیادہ مجھے کسی چیز کی خوشی نہیں ہوئی۔

یہ سچ ہے کہ تم اور میں سات سال تک شادی شدہ رہے۔اگرچہ ایک اچھا انسان اس کے بالکل برعکس ہوتا ہے جو کچھ تم تھے۔میں زیادہ ٹی وی اس لیے دیکھتی تھی کہ وہ تمہاری بک بک سے نجات دیتا تھا مگر افسوس اس سے کام نہیں بنتا تھا۔ پچھلے ہفتے جب تم نیا ہیئر کٹ بنوا کر آئے تو میں نے دیکھا تھا ، اسے دیکھ کر جو پہلی چیز میرے دماغ میں آئی وہ یہ کہ تم لڑکی کی طرح دکھائی دے رہےہو۔

میری ماں نے مجھے سکھایا ہے کہ اگر تم کسی کے لیے اچھا نہیں کہہ سکتے تو خاموش رہو۔ اسی لیے میں خاموش رہی۔جب تم نے میرے لیے میری پسندیدہ ڈش بنائی تو تم مجھے میری بہن سمجھ لیا تھا، کیونکہ وہ ڈش میں 7سال پہلے کھانا چھوڑ چکی ہوں۔ جہاں تک نئے کپڑوں کی بات ہے تو میں تم سے دور ہٹ گئی تھی کیونکہ اُن کپڑوں پر 49.99 ڈالر کا پرائس ٹیگ نظر آ رہا تھا اور میری دعا ہے کہ یہ اتفاق ہو، کیونکہ اسی صبح میری بہن نے مجھ سے 50 ڈالر ادھار لیے تھے۔

اس سب کے بعد میں اب بھی تم سے محبت کرتی ہوں اور محسوس کرتی ہوں کہ اس کا بھی حساب لگانا چاہیے۔اس لیے جب میں نے لاٹری میں 10 ملین ڈالر جیتے تو میں نے اپنی نوکری چھوڑ دی اور جمیکا کے دو ٹکٹ خریدے لیکن جب گھر آئی تو تم جا چکے تھے۔میرا خیال ہے کہ ہر چیز کی کوئی وجہ ہوتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ تم ویسی ہی زندگی گزار رہے ہو گے جیسی تم چاہتے تھے۔ میرے وکیل نے مجھے بتایا ہے کہ جو خط تم نے مجھے لکھا ہے، اس کے بعد تمہیں مجھ سے ایک دمڑی بھی نہیں مل سکےگی۔ اس لیے اپنا خیال رکھنا۔
تمہاری سابقہ بیوی، جہنم کی طرح امیر اور آزاد

یہ تو نہیں معلوم کہ یہ خط یا واقعہ اصل ہے یا نہیں لیکن اسے پڑھ کر اور شوہر کی حالت کا سوچ کر ہنسی ضرور آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :