تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کی شوکت بسرا پر فائرنگ کی مذمت

پارلیمنٹ بالادست طبقے کے مفادات کی محافظ بنی ہوئی ہے، جمہوریت کے علمبرداروں کو جمہور کی کوئی فکر نہیں،تنظیم المدارس اہلسنت بلوچستان کے صدر سر دار مولانا محمد وزیر القادری کا مذمتی بیان

منگل 7 فروری 2017 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سر دار مولانا محمد وزیر القادری نے کہا کہ پارلیمنٹ بالادست طبقے کے مفادات کی محافظ بنی ہوئی ہے جمہوریت کے علمبرداروں کو جمہور کی کوئی فکر نہیں شوکت بسرا پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیںسیاسی مخالفین کے خلاف پرچے اور انتقامی کاروائیاں ن لیگ کا وطیرہ ہے آئی آر آئی کا سروے جعلی اور بے بنیاد ہے ن لیگ جعلی سروے اور رپوٹوں کی دنیا سے باہر نکلے اور حقیقت کا سامنا کرے دھاندلی سے جیت کر پارلیمنٹ میں آنے والے گھس بیٹھیے ہیں انقلاب کے بعد نامی گرامی معزز چوروں کا بے رحم احتساب ہو گا مفاداتی اور نظریاتی سیاست کا آخری معرکہ جاری ہے کیونکہ وہ غریبوں کو شودر سمجھتے ہیں سردار مولانا محمد وزیر القادری نے مزید کہا کہ معاشی دہشتگردوں کے خلاف بھی ضرب عضب کی ضرورت ہے سول اداروں کی نااہلی کی وجہ سے فوج کی قربانیاں ضائع ہو رہی ہیں کمر توڑ مہنگائی نے ہر غریب گھر کا چولہا بجھا دیا ہے ملک غیر محفوظ ہاتھوں میں ہے نااہل حکمران ملک و قوم پر بوجھ ہیں 32لاکھ دولت مند افراد ٹیکس ادا نہیں کرتے لیکن حکومت امیر ترین افراد سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے غریب عوام پر بالواسطہ ٹیکس لگادیتی ہے حکومت غریبوں سے جینے کا حق نہ چھینے ہسپتالوں میں مریض ادویات نہ ہونے کی وجہ سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مررہے ہیں لیکن حکومت کو سڑکیں بنانے سے فرصت نہیںگڈ گورننس نام کی کو ئی چیز نظر نہیں آتی حکومت نے قوم کو ڈاکوں ، فاقوں اور دھماکوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔