سیالکوٹ ،بجلی کی تاروں سے لگ کر 22سالہ نوجوان محنت کش جاں بحق

منگل 7 فروری 2017 23:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) بجلی کی تاروں سے چھو کر 22سالہ نوجوان محنت کش جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے علاقہ دوبرجی چندا سنگھ میں واقع آکسفورڈ پبلک سکول کی چھت کرتے ہوئے 22سالہ مزدور اعجاز احمد جو کہ راجن پور کارہائشی ہے بسلسلہ روزگار 2سال سے رندھیر رہائش پذیر تھا کہ گزشتہ روز سکول کی چھت سے گزرنے والی بجلی کی مین تاروں سے چھو گیا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گیا اور موقعہ پر ہی دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :