پاکستان نیوی ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی اور سامان حرب سے مسلح ہے،گورنر سندھ

منگل 7 فروری 2017 23:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں خطہ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صوتحال، عسکری تیاریوں اور دیگر اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نیوی ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی اور سامان حرب سے مسلح ہے۔ ملاقا ت میں کمانڈر فلیٹ ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے گورنر سندھ کو پاک بحریہ سے متعلق امور سے تفصیلی آگاہ کیا۔