وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

منگل 7 فروری 2017 23:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ کام کے معیار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں جلد مکمل کیا جائے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموںکا جائزہ لینے سے متعلق اپنے دورے کے دوران کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی روڈ، حسن اسکوائر تا کراچی یونیورسٹی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حسن اسکوائر پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ سڑک کی تعمیر کا کام دن رات ہونا چاہئے۔ انہوں نے ترقیاتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے سڑکوں پر صفائی اور تجاوزات کا بھی معائنہ کیا اور سٹرکو ں کے اطراف میں تجاوزات پر برہمی کا اظہار کیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حسن اسکوائر سے بیت المکرم تک ایک ٹریک تعمیر ہوچکا ہے اور طارق روڈ اللہ والی چورنگی سے لے کر لیبرٹی تک سڑک کے دونوں اطراف بھی مکمل ہوگئے ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ کی متعلقہ ڈی ایم سی کومتحرک رہنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :