وزیراعلیٰ سندھ کی شوکت بسرا کی عیادت

منگل 7 فروری 2017 23:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے آغا خان ہسپتال جا کر پی پی پی پنجاب کے رہنما شوکت بسرا سے ان کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی، جو گذشتہ روز ہارون آباد، بہاولنگر میں فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندرو، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :