افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدید سردی کے باعث 12بچے جاں بحق

منگل 7 فروری 2017 23:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدید سردی کے باعث 12بچے جاں بحق ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کوشدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث ایک ہفتے کے دوران 12بچے جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والے بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپوں میں رہائش پذیر تھے ۔

(جاری ہے)

ہزاروں افراد کو حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں جاری تشدد کی وجہ سے کابل میں محفوظ پناہ گاہوں میں رہنا پڑ رہا ہے ۔ بے گھر ہونے والے افراد میں سے اکثریت خیموں میں رہ رہی ہے جن کے پاس مٹی کے جھونپڑے بنانے اور ایندھن کیلئے رقم نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ افغانستان میں شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے باعث100سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :