بی ایس ایف کا بامیال سیکٹر پر پٹھانکوٹ کے علاقے میں پاکستانی درانداز کو ہلاک کرنے کا دعو یٰ

منگل 7 فروری 2017 23:00

پٹھانکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے بامیال سیکٹر پر پٹھانکوٹ کے علاقے میں ایک پاکستان درانداز کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے بامیال سیکٹر پر پٹھانکوٹ کے علاقے میں ایک پاکستان درانداز کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں کو صبح سوا آٹھ بجے کے قریب انٹرنیشنل بارڈر پر باڑ سے 50میٹر دور کچھ مشکوک نقل وحرکت کا پتہ چلا تھا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ایک درانداز کو ہلاک کر دیا ۔21سالہ شخص کی لاش بی ایس ایف اہلکاروں نے اپنے قبضے میں لے لی جسے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔