تفصیلی خبر)

کوئٹہ، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان متاثرین کے بجائے ایک پارٹی کارکنوں میں تقسیم ہو رہا ہے،پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کر نے کے لئے جدوجہد کریں گے ،انجینئر زمرک خان اچکزئی

منگل 7 فروری 2017 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی کہاہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ کی 3 تحصیل برفباری سے شدید متاثر ہوئی ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان ایک مخصوص پارٹی متاثرین کے بجائے اپنے کارکنوں میں تقسیم کررہے ہیں فاٹا کے قبائلی عمائدین نے فاٹا کو خیبر پختونخوامیں ضم کرنے کی حمایت کر دی ہے کچھ جماعتوں کی جانب سے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے عوامی نیشنل پارٹی فاٹا کے عوام کے ساتھ ہے اور ہر صورت فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کر نے کے لئے جدوجہد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا بعض جماعتوں کی جانب سے فاٹا کے مسئلے پر اصولی موقف سے ہٹانے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز فاٹا کے عوام اور قبائلی عمائدین نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل ہونے کی حمایت کردی ہیں اب اگر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل نہ کیا تو عوامی نیشنل پارٹی اس پر خاموش نہیں رہے گی اور ہر صورت فاٹا کے عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے حق میں ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی صورت مردم شماری ملتوی ہونے کے حق میں نہیں ہے بارش اور برفباری سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائے متاثرین کے لئے خوراک ‘ ادویات کے لئے بھی اقدامات کئے جائے تاکہ متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کچھ کیا جا سکے اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گئے تو عوامی نیشنل پارٹی اس مسئلہ پر بھرپور احتجاج کرے گی اور متاثرین کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا