لاہور سے لندن جانے والی پرواز کو چیکنگ کی غرض سے اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ پر اتارا گیا،تمام مسافروں کو لندن تک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی،ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی

منگل 7 فروری 2017 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ‘حکام کو اس پرواز کے حوالے سے مشکوک کال موصول ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے اس واقعہ کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کو چیکنگ کی غرض سے اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ پر اتارا گیا ہے ۔طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں ۔طیارے میں سوار تمام مسافروں کو لندن تک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :