سندھ میں سی این جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ

منگل 7 فروری 2017 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، گیس کی نئی قیمت 71 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہو نے کے بعد یپمپ مالکان نے سی این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا قیمتوں میں ڈھائی سے ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت 70تا 71 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی ریگولیشن کئے جانے کے بعد سندھ میں سی این جی کی قیمت میں پہلا اضافہ ہے دی ریگولیشن کے بعد سندھ میں سی این جی پمپس مالکان کوقیمت مقررکرنیکی اجازت ہے۔

متعلقہ عنوان :