جمرود میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، بھاری مقدار میں گولہ بارود بر آمد ، ایک شخص گرفتار

منگل 7 فروری 2017 22:31

لنڈیکوتل۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء)جمرود کے علاقہ ریکالئے میں خیبر رائفلز123ونگ نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گولہ بارود دہشت گردی میں استعمال کے لئے بگھیاڑی چیک پوسٹ کے قریب ایک خفیہ ٹھکانے میں چھپایا گیا تھا۔بر آمد ہونے والے اسلحہ میں 100سے زیادہ مارٹر گولے اور دیگر اسلحہ شامل ہے جب کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔