بازار ذخہ خیل میں مقامی تنظیم توحید الاسلام کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2رضاکار جاں بحق

منگل 7 فروری 2017 22:31

لنڈیکوتل۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) لنڈی کوتل کے علاقہ بازار ذخہ خیل میں مقامی تنظیم توحید الاسلام کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاتفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں کرمنہ برگ میںنامعلوم مسلح افراد نے توحیدالاسلام نامی مقامی امن تنظیم کی موٹر کار پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میںدو رضاکاربدر نواب اور قدیر موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ حکمران زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔