وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاجیل بلڈنگ کے تعمیراتی کام کاجائزہ

منگل 7 فروری 2017 22:31

گلگت۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جیل بلڈنگ مناور کے تعمیراتی کام کے جائزے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی جیل مینول نہیں جہاں پر سزا یافتہ مجرموں کورکھا جائے جون2017ء تک جیل کے فیز1کو مکمل کیاجائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کے رفتار میں خاطر خواہ تیزی اور بہتری آئی ہے لیکن پھر بھی میں پوری طرح مطمئن نہیں ہوں۔

سی پیک کی وجہ سے ہمیں اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے صوبے کی ترقی کو عملی جامعہ پہنانا ہے وفاقی حکومت خصوصاً قائد عوام محمد نوازشریف گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں بھرپور وسائل فراہم کررہے ہیں۔