وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا نصیرالدین نصیرہنزائی کی وفات پراظہارافسوس

منگل 7 فروری 2017 22:30

گلگت۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے علامہ نصیرالدین نصیر ہنزائی کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہاہے کہ مرحوم کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں علامہ نصیر الدین نصیر ہنزائی کی پیروکاروں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دعا کی ہے کہ خدا مرحوم کے لواحقین اور پیروکاروں کو صبر و جمیل عطاء فرمائیں۔