پشاورمیں 74اشتہاری مجرمان سمیت 901جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش گرفتار

منگل 7 فروری 2017 22:30

پشاور۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء)پشاورپولیس نے گزشتہ 4دنوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرتے ہوئے سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،مختلف کاروائیوںاور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کے دوران قتل، اقدام قتل،راہزنی ،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میںمطلوب 74اشتہاری مجرمان سمیت 901جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش ،TIFکے تحت 107اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 35افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی پشاورمحمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی زیر نگرانی میں پشاور پولیس نے سٹی،کینٹ، رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن اور مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے اور فل پروف ناکہ بندیاں کی گئی ، ان چھاپوںاور ناکہ بندیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 74اشتہاری مجرمان سمیت 901جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروشوں ،TIFکے تحت107اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر35افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے،2عدد رائفل،1عدد ریپیٹر ،1عدد بندوق،75عدد پستول،4عدد میگزین ،6117عددکارتوس،75کلو گرام چرس، 1کلو 130گرام ہیروئن اور25بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔