ایس ایس پی آپریشنزکانجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ سکیورٹی معاملات پر اجلاس

منگل 7 فروری 2017 22:30

پشاور۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی سربراہی میں ضلع بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے سر براہان اور مالکان کیساتھ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹرز ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں سکیورٹی خد شات کے پیش نظر تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مالکان کے ساتھ منگل کے روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجادخان کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیامیٹنگ میں ایس پی ہیڈکوارٹرزوسیم خلیل،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عثمان غنی اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نے تعلیمی اداروں کے مالکان کے ساتھ ایس او پی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تر بیت یافتہ سکیورٹی گارڈ ز اور اس کے ساتھ جدید اسلحہ ہونا چاہیئے تعلیمی اداروں کا ایک انٹری گیٹ ہوناچاہیئے تمام سکولوں کے سیکیورٹی گارڈز کے پاس میٹل ڈیٹکٹر ہونا چاہیے ، تمام تعلیمی اداروں میں بائیوں میٹرک سسٹم ، الارم اور رات کی تاریکی کیلئے لائٹنگ سسٹم ہونا چاہیئے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے سٹاف اور تمام سٹوڈنٹس کی پہچان کیلئے اپنے اپنے سکیورٹی پاس ہونے چاہیئے تعلیمی اداروں کے مین گیٹس پر ایک رجسٹر لازمی ہونا چاہیئے جس میں داخل ہونے والوں کی روز مرہ ریکارڈ درج کرنا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ تمام نجی تعلیمی اداروں کی ایس او پی کے مطابق بائونڈری وال اونچی کرنا چاہیئے علاوہ ازیں ایس ایس پی اپریشنز نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمریں درست حالت میں ہوں، مانیٹرنگ روم ، کنٹرول روم،وائرلس سسٹم کی موجودگی تمام ایس او پی میں شامل ہیںایس ایس پی آپریشنزنے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں پولیس افسران کے فون نمبرات، پولیس ایمر جنسی اور لوکل پولیس سٹیشنزنمبرات ہونا بھی ایس او پی میں شامل ہیں۔

اس موقع پر تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اورمالکان نے اپنی اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے بچے ہمارے بچے ہیں ان کی حفاظت کرنا ہمارااولین فرض ہے بچوں اورتعلیمی ادار وں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے ملنے والی ایس اوپی پر عملدرآمد ممکن بناتے ہوئے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی میں کسی قسم کمی نہیں آنے دینگے۔