سٹی پٹرول فورس کی کاروائی، حیات آباد میں موٹر سائیکل سے 3کلو منشیات برآمد

منگل 7 فروری 2017 22:30

پشاور۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) سٹی پٹرول فورس نے حیات آباد میں موٹر سائیکل سے 3کلو منشیات برآمدکرکے ایک ملزم کو موٹر سائیکل سمیت گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آفسران بالا کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ آج کسی بھی وقت منشیات سمگل کی جائے گی اس اطلاع پر پشاور کے داخلی و خارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاںکی گئی تھی سٹی پٹرول فورس کے ڈی ایس پی عثمان خان کی نگرانی میں (P-9)اور(P-10)سٹی پٹرول موبائلز نے حیات آباد کارخانو ں روڈپر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل نمبری /9159 صوابی کو روک کر تلاشی لینے پر سائیڈ کورز سے 3کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم محمد سلیم ولد خانہ گل سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی کوموٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :