فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں شامل کیا جا ئے،آفتاب شیرپائو

منگل 7 فروری 2017 22:30

پشاور۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائونے کہا ہے کہ وسیع تر پختونوں اور باالخصوص قبائلی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں شامل کیا جا ئے تاکہ قبائلی عوام قومی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکے۔

(جاری ہے)

نیشنل اسمبلی کے فلور پر اپنی تقریرمیں قومی وطن پارٹی کے قائد نے واضح کیا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے ریجن سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کو اپنے حصے کے وسائل مہیا کرنے میں پہل کرنی چاہیے اس لئے یہ فیصلہ پختونوں کے عظیم تر مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :