ضلع ناظم کوہاٹ مولانا نیاز محمد نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو دے دیا

منگل 7 فروری 2017 22:30

پشاور۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) ضلع ناظم کوہاٹ مولانا نیاز محمد نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو دے دیا۔ اب ضلع ناظم کوہاٹ پی ٹی آئی کا ناظم نسیم آفریدی ہو گا۔

(جاری ہے)

مولانا نیاز محمد نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کیا۔دونوں پارٹیاں کوہاٹ میں اب اتحادی کا کردار ادا کریں گی جو ضلع اور تحصیل کی سطح پر ایک دوسرے کی اتحادی ہوں گی اور ضلع کوہاٹ کی اجتماعی ترقی کیلئے دن رات کام کریں گی۔ تقریب میں ایم این اے شہریار آفریدی اور ایم پی اے ضیاء الله بنگش بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :