سسٹم کو ٹھیک کرنا اس ملک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

منگل 7 فروری 2017 22:30

پشاور۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صحت اور سماجی خدمات کے دیگر شعبوں میں عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی، کرپشن کے خاتمے، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو صوبائی حکومت کا میگا پر ا جیکٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صرف سڑکوں اور پلوں سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ نظام کو ٹھیک کیا جائے ۔

سسٹم کو ٹھیک کرنا اس ملک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں اس سلسلے میں اپنی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں نئے جنرل آئی سی یو اور لائبریری کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا۔ وزیر صحت شہرام خان ترکئی، شوکت یوسفزئی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سسٹم کو ٹھیک کرنا اس ملک کا میگاپراجیکٹ ہے اور وقت کا تقاضا بھی ہے کہ ماضی کے کرپٹ نظام کو تبدیل کیا جائے۔