پسکو میں ڈپٹی منیجرز(بی پی ایس․18) کے تبادلے

منگل 7 فروری 2017 22:30

پشاور۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء)انتظامی امورکومدنظر رکھتے ہوئے پسکو میں ڈپٹی منیجرز(بی پی ایس 18 )کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہی․ تفصیلات کے مطابق جلال جبار کو ڈپٹی منیجر انسپکشن جی ایس سی ،گل نبی سید کو ڈپٹی منیجر ڈیزائن پسکوہیڈکوارٹرزاور اخترحسین کو ڈپٹی منیجر پی ڈی سی پسکوہیڈکوارٹرز مقررکیا گیا ہے ․ چیف ایگزیکٹیوپسکو نے ان افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محنت اورلگن سے کام کریںکیونکہ صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔